دبئی کینال میں ابتدائی طور پر پانی چھوڑ دیاگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 10:00

دبئی کینال میں ابتدائی طور پر پانی چھوڑ دیاگیا

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر 2016ء) : اگلے مہینے سے دبئی کینال کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا ۔ مگر اس سے پہلے دبئی کینال میں پانی چھوڑنے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ تین سال کے تعمیراتی کام کے بعد یہ پہلی دفعہ ہے کہ اس کینال میں پانی چھوڑ ا گیاہے ۔پانی چھوڑنے کے عمل کو چیک کرنے کے لیے شروع کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر اس نہر میں پانی کی سطح چھ میٹر تک رکھی جانی ہے لیکن فی الحال اس میں کم پانی چھوڑا گیاہے ۔

منصوبے کے حکام کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر چھوڑے گئے پانی کے بعد اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔جس کے بعد اس کی تہہ کردہ سطح یعنی چھ میٹر تک بھرائی کر دی جائے گی۔ نہر کے بیرونی کام کی طرف توجہ دی جارہی ہے ۔ پیدل چلنے والوں کے لیے کام جاری ہے ۔ یہ نہر تقریباََ3.5کلومیٹر لمبی ہے ۔