شارجہ:حاملہ خواتین کے لیئے ہسپتال میں سستی سہولت فراہم

منگل 25 اکتوبر 2016 09:50

شارجہ:حاملہ خواتین کے لیئے ہسپتال میں سستی سہولت فراہم

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخباراکتوبر 2016ء) : شارجہ کے ہسپتال یونیورسٹی ہسپتال شارجہ (یو ایچ ایس) نے حاملہ خواتین کے لیے سستی ترین میٹرینٹی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کسی بھی نارمل ڈلیوری کی صورت میں حاملہ خواتین کو صرف9000درہم ہی ادا کرنا پڑیں گے۔ اس نئے پیکج میں خاتون اور نوزائدہ بچے کے لیے کمرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتا انتظامیہ کی طرف سے بچے کی پیدائش پر خاص کیک بھی دیا جائے گا۔

بچے کی سکریننگ ، بچے کی والدہ کو ڈلیوری کے بعد خاص کھانا بھی اسی پیکج میں فراہم کیا جائے گا۔بچے کی پیدائش کے بعد والد کو اس کمرے میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ سیزرین ڈلیوری پیکج 19,000درہم دینا ہوں گے۔ اس میں انیستھیزیا ، اور سرجری کے دوران ادویات اسی پیکج میں شامل ہیں۔ والدہ کے لیے چار دن کے لیے نجی کمرے میں آرام کرنا شامل ہے ۔