کویت سٹی : فراوانیہ ہسپتال کے ٹوائلٹ سے ایک نوزائدہ بچے کی لاش برآمد

منگل 25 اکتوبر 2016 09:50

کویت سٹی : فراوانیہ ہسپتال کے ٹوائلٹ سے ایک نوزائدہ بچے کی لاش برآمد

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر 2016ء) : کویتی پولیس کو فراوانیہ ہسپتال کے ٹوائلٹ سے نوزائدہ بچے کی لاش ملی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ فراوانیہ ہسپتال کے ٹوائلٹ میں ایک نوزائدہ بچے کی لاش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس نے ملنے والی لاش کے بارے میں تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ پولیس کو اس بچے کی ماں کی تلاش ہے جس نے مبعینہ طور پر اس نوزائیدہ بچے کو ٹوائلٹ میں پھینک دیا تھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ انہیں ابھی تک کسی بھی خاتون کے بارے میں اطلاع نہیں ملی جو اس بچے کی ماں ہو اور جس نے نوزائیدہ بچے کو ٹوائلٹ میں پھینک دیا ہو ۔