دبئی کی 14سالہ سلیبرٹی طالبہ ، ٹی وی شو کی میزبان

منگل 25 اکتوبر 2016 09:45

دبئی کی 14سالہ سلیبرٹی طالبہ ، ٹی وی شو کی میزبان

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر 2016ء) : کیا آپ نے کبھی سوچا کہ 14سال کی عمر میں کتنی شہرت حاصل ہوتی ہے ۔ ٹی آرٹسٹ ، موسیقار، سنگر یا کچھ اور مگر دبئی کی پولینا کو یہ سب کچھ صرف 14سال کی عمر میں نصیب ہو گیا۔ وہ ایک مشہور پروگرام کی میزبان بھی ہے ۔ پولینا بتورینا بین الاقوامی سکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولینا کا شوق انگلش فلمیں دیکھنا ہے ۔گانا اس کا شوق ہے ۔پولینا کا کہناہے کہ اسے گھومنے پھرنے کا شوق ہے ۔ ماڈل بننا اس کا خواب تھا جو پورا ہو چکا ہے ۔ لیکن ابھی اس کی منزل بڑی دور ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ وہ سکول سے آکر سب سے پہلے اپنا کام کرتی ہے اسکے بعد ہی وہ اپنے ٹی وی شو کے لیے تیاری کرتی ہے ۔تعلیم سب سے مقدم ہے ۔