ابو ظہبی:میونسپیلٹی اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے 113 ناکارہ گاڑیاں ضبط کرلیں

منگل 25 اکتوبر 2016 09:45

ابو ظہبی:میونسپیلٹی اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے 113 ناکارہ گاڑیاں ضبط ..

ابو ظہبی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اکتوبر 2016ء): ابو ظہبی میونسیپیلٹی حکام نے نے مصحفاء کے علاقے میں مختلف جگہوں پر چھوڑی گئی 113گاڑیوں کو ضبط کر لیا ۔میونسیپیلٹی حکام نے 1,13گاڑی مالکان کو وارننگ لیٹر بھی جاری کیے ۔ میونسیپلیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے گاڑی مالکان کی طرف سے مختلف جگہوں پر چھوڑی گئی متعدد گاڑیوں کو ہٹایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عموماََ گاڑی مالکان سڑک کے کنارے کھڑی خراب گاڑیوں کو لمبے عرصے تک نہیں اٹھاتے جس سے وہ شہر کی خوبصورتی میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ متروکہ گاڑیوں کو ضبط کرنے سے پہلے ان کے مالکان کو باقاعدہ وارننگ لیٹر جاری کیے جاتے ہیں ۔ اسکے بعد بھی اگر کوئی اپنی گاڑی کو اٹھانے نہ آئے تو میونسیپیلٹی حکام اس گاڑی کو ضبط کر لیتے ہیں ۔ جس کو چھڑوانے کے لیئے الگ جرمانہ بھرنا پڑتاہے۔