دبئی پولیس نامعلوم شخص کو جلا کر مارنے والے ملزم کی تلاش میں سرگرداں

منگل 25 اکتوبر 2016 09:29

دبئی پولیس نامعلوم شخص کو جلا کر مارنے والے ملزم کی تلاش میں سرگرداں

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر 2016ء) : دبئی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعد اس کے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں 14اکتوبر کو اطلاع ملی تھی کہ قوسیس کے علاقے میں خان صاحب وئیر ہاؤس کے پیچھے جبکہ وزارتِ لیبر کے آفس کے سامنے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش ملی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مرنے والا ایک مرد تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں سے ریکارڈ چیک کیا مگر ابھی تک کسی ایسے شخص کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوئیں جس کا تعلق اس لا ش کے ساتھ بنتا ہو۔ وئیر ہاؤس کے سکیورٹی گارڈ کا کہناہے کہ اس نے دیکھا کہ آگ لگی ہوئی ہے ، لیکن جب قریب جا کے دیکھا تو اس آگ میں ایک شخص جل رہا تھا۔اس کے فوری بعد اس نے اپنے ساتھیوں کو متنبع کیا۔ پولیس نے جائے حادثہ کو تقریباََ ایک ہفتے تک بند کیے رکھا ۔ پولیس اب نزدیکی علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اکھٹی کر رہے ہیں۔