جدہ:جمعہ کے خطبات میں آئی پیڈز استعمال کرنے والے امام مساجد کو تنقید کا سامنا

منگل 25 اکتوبر 2016 09:12

جدہ:جمعہ کے خطبات میں آئی پیڈز استعمال کرنے والے امام مساجد کو تنقید ..

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر 2016ء) : مملکت میں حالیہ عرصے میں متعدد مساجد کے امام نے جمعہ کے خطبات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیاہے ۔جمعہ کے خطبوں کے دوران اکثر امام مسجد آئی پیڈز بھی استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن سعودی عرب کے متعدد علماء اور امام مساجد نے آئی پیڈز کے استعمال کرنے کو غلط قرار دیاہے ۔

(جاری ہے)

نجران کی الفارس مسجد کے امام خالد الفارس کا کہناہے کہ جمعہ کے خطبے کے لیے پرچوں کی بجائے الیکٹرونک ڈیوائسز کا استعمال ٹھیک نہیں ہے ۔ جمعہ کے خطبے کے دوران آئی پیڈز کو دیکھ دیکھ کر خطبہ دینا انتہائی غیر مناسب ہے ۔ جبکہ جمعہ پڑھنے کے لیے آنے والے افراد بھی اس کو اچھا نہیں سمجھتے ۔ ایک امام مسجد کا کہناتھا کہ مسجد کے ممبر پر کھڑے ہوکر