جدہ:سعودی آرامکو کے متعدد ملازمین نے الاؤنس اور مراعات کم ہونے پر استعفے دے دیئے

منگل 25 اکتوبر 2016 09:12

جدہ:سعودی آرامکو کے متعدد ملازمین نے الاؤنس اور مراعات کم ہونے پر استعفے ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر 2016ء) : سعودی عرب کے معروف اخبارکے مطابق سعودی آرمکو کے متعدد ملازمین نے کمپنی کی طرف سے الاؤنسز اور مراعات میں کمی کی وجہ سے استیعفے دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پچھلے ماہ کمپنی کے ہیومین ریسورس ایگزیگٹو نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ملازمین نے کمپنی کی طرف سے بجٹ کاٹنے کی پالیسی کے بعد یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ ان کا کہناہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔گزشتہ ماہ کمپنی کے ترجمان کاکہناتھا کہ کمپنی 2025تک 334ارب ڈالر کمپنی کے انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کا پروگرام بنایاہے ۔