چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا نجی سیکیورٹی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع

پیر 24 اکتوبر 2016 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیکیورٹی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عدالت عالیہ میں نجی سکیورٹی گارڈز رکھنے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جان کو خطرہ ہے ٬ غیر جمہوری اور انتہا پسند قوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں جبکہ میری والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایااس لیے بلٹ پروف ٬سیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے ٬لائسنس یافتہ اسلحہ وگارڈزرکھنے کی اجازت دی جائے۔