مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے خطے کا امن خطرے میں ہے ٬ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑا رہا ہے ٬ مظلوم کشمیری100سے زائد دنوں سے کرفیو کے جبر میں زندگی بسر کر رہے ہیں ٬ مقبوضہ کشمیر کی صف اول کی حریت قیادت پابند سلاسل ہے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا جنیوا میں پارلیمنٹری یونین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 22:22

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے خطے کا امن خطرے میں ہے ٬ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑا رہا ہے ٬ مظلوم کشمیری100 سے زائد دنوں سے کرفیو کے جبر میں زندگی بسر کر رہے ہیں ٬ مقبوضہ کشمیر کی صف اول کی حریت قیادت پابند سلاسل ہے ۔

وہ پیر کو جنیوا میں پارلیمنٹری یونین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی سے اب تک 150افراد شہید کئے جا چکے ہیں ٬پیلٹ گن کے استعمال سے 800افراد بینائی سے محروم ہوئے ٬ کشمیری لیڈر یاسین ملک کی حالت انتہائی نازک ہے ٬ ہمیں بطور اسپیکر مظلوم کشمیریوں کے لئے کردارادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے خطے کا امن خطرے میں ہے ٬ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑا رہا ہے ٬ مظلوم کشمیری100سے کرفیو کے جبر میں زندگی بسر کر رہے ہیں ٬ مقبوضہ کشمیر کی صف اول کی حریت قیادت پابند سلاسل ہے ۔(ار)