چین نے صومالی قزاقوں سے رہائی پانے والے چینی شہریوں کی اطلاعات کی تصدیق کر دی

پیر 24 اکتوبر 2016 21:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین نے صومالی قزاقوں کی جانب سے پانچ سال قبل یرغمال بنائے جانے والے 26افراد کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچیننگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائی پانے والے افراد میں سی12کا تعلق چین سے ہے ٬رہائی پانے والے افراد اقوام متحدہ کی معاونت کینیا پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

کینیا میں موجود چینی سفارتخانے کے اہلکاروں نے رہائی پانے والے چینی شہریوں کے ساتھ ملاقات کی ہے جو کہ ان افراد کے ساتھ وطن واپس آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیوآپریشن میں معاونت کرنے والے تمام اداروں اور افراد کا چین کی جانب سے خیر مقدم کیا جاتا ہے اور رہائی پانے والے تمام افراد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی اور جہاز رانوں کے گروپ کو صومالیہ کے قزاقوں نے گذشتہ تقریباً پانچ سال سے یرغمال بنا رکھا تھا۔2012 میں ان تمام افراد کو ایک چھوٹے جہاز سے پکڑ کر بالاخر صومالیہ لے جایا گیا تھا۔رہا ہونے والے جہاز رانوں میں چین٬ فلپائن٬ کمبوڈیا٬ انڈونیشیا٬ ویتنام اور تائیوان کے جہاز راں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :