چین کے علاقے فوگو کاؤنٹی کی عمارت میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 94 زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 24 اکتوبر 2016 20:05

چین کے علاقے فوگو کاؤنٹی کی عمارت میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 94 زخمی

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2016ء) چین کے علاقے فوگو کاؤنٹی کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے۔ چینی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق فوگو کاؤنٹی کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 94 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :