Live Updates

عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 19:57

عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ذرائع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سے فون پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ذرائع کے مطابق آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے عمران خان کا طاہرالقادری سے فون پر رابطہ کروایاتو چیئرمین پی ٹی آئی نے سربراہ عوامی تحریک کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی ۔

جس کے ساتھ ہی دونوں جماعتوں میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔طاہرالقادری نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے 2نومبرکےدھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔شیخ رشید نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پرطاہر القادری کا شکریہ ادا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :