پاکستان اور بھارت کو 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا٬ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے جس پر شدید تحفظات ہیں٬ پاکستان کو اپنا دفاع کرنا آتا ہے٬بھارت کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے جھوٹے دعووں سے حقیقت کو نہیں چھپا یا جا سکتا٬ بھارت خود کہہ چکا ہے کشمیر متنازعہ ایشو ہے٬ پاکستان نے کشمیر کے معاملے میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ٬مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے٬بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے بے بنیاد ہیں

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا پاک بھارت تعلقات بارے کانفرنس سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 20:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا٬ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے جس پر شدید تحفظات ہیں٬ پاکستان کو اپنا دفاع کرنا آتا ہے٬بھارت کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے جھوٹے دعووں سے حقیقت کو نہیں چھپا یا جا سکتا٬ بھارت خود کہہ چکا ہے کشمیر متنازعہ ایشو ہے٬ پاکستان نے کشمیر کے معاملے میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ٬مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ اڑی حملے کے دوران ہی پاکستان کوالزام دیاجانے لگا حالانکہ ہمیں اس وقت معلوم بھی نہیں تھا کہ کیا ہورہاہے٬ دونوں ممالک کو 2003 کے سیز فائر معاہدے کو با ضابطہ بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے اور اس حوالے سے ہمیں شدید تحفظات ہیں پاکستان کو اپنا دفاع کرنا آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کے جنازے میں شریک لوگوں کوپاکستان کی جانب سے اکسانے کاالزام غلط ہے۔ بھارت کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے جھوٹے دعووں سے حقیقت کو نہیں چھپا یا جا سکتا۔ بھارت خود کہہ چکا ہے کشمیر متنازعہ ایشو ہے۔

پاکستان نے کشمیر کے معاملے میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ٬مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔عبدلباسط نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوئوں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جھوٹے دعوئوں سے حقیقت کو چھپا نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ کرن جوہر کی کی فلم مشکل سے نکل سے آئی ہے ۔