پاکستان کیخلاف اگلنے والے بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے پر ملک بھر میں پابندی عائد کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 24 اکتوبر 2016 19:11

پاکستان کیخلاف اگلنے والے بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے پر ملک بھر میں پابندی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2016ء) پاکستان کیخلاف اگلنے والے بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے پر ملک بھر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سطح پر حالات کشیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خاص کر ایک بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی جانب سے پاکستان کیخلاف زہر اگلنے اور گھٹیا پراپیگینڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا گیا۔

مذکورہ جریدے کی ان تمام حرکتوں کے بعد پاکستان کی جانب سے سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ پابندی کا فیصلہ عدالت میں دائر کی گئی ایک پٹیشن کے بعد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :