چائنیز فرم "ٹیلی کاسٹ ٹیکنالوجی کارپوریشن" کے وفد کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات

پیر 24 اکتوبر 2016 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) چائنیز فرم "ٹیلی کاسٹ ٹیکنالوجی کارپوریشن" کے ایک وفد نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے ملاقات کی۔ وفد کے سربراہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ملک میں ڈیجیٹل کیبل اور ڈی ٹی ایچ میں استعمال آنے والے سیٹ ٹاپ باکسز بنانے کی فیکٹری لگانے میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے پیمرا سے تعاون کی درخواست کی۔

چیئرمین پیمرا نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایااور ایک تفصیلی پروپوزل دائر کرنے کا کہا تاکہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں ایک پالیسی وضع کی جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیںاور جلد از جلد سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع نکلیں اور عوام کو سستے آلات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

پیمرا نے حال ہی میں غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے اس کاروبار کا قلع قمع کرنے کا عزم کیا ہے پاکستان میں ڈی ٹی ایچ سروس بہت جلد شروع ہوجائے گی۔

ڈی ٹی ایچ کے حصول کے لیے پیمرا کو 16کمپنیوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ شارٹ لسٹنگ اور اوپن بولی کے بعد نومبر کے آخر تک تین لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کیبل کی ڈیجیٹلائزیشن پربھی کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :