نک الفلاح نے ای ۔او۔ بی۔ آئی پنشنرز کے اندراج پر عمل درآمد تیز تر کردیا

پیر 24 اکتوبر 2016 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)بینک الفلاح نے معاشرے کو بااختیار بنانے اور بینکنگ نظام میں آسانی پیدا کرنے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے مئی 2016میں شروع ہونے والے ای ۔او۔ بی۔ آئی پنشنرز کے اندراج پر عمل درآمد تیز تر کردیا ہے جس سے پنشنرز کو اے ٹی ایم سے پنشن کے اجراء کا عمل شروع ہوگیا ہے۔بینک الفلاح اور ای ۔

او۔ بی۔ آئی کے مابین اشتراک کا مقصد پنشنرز کو بینک الفلاح ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے پنشن کی باسہولت ادائیگی ہے۔بینک الفلاح نے اگست 2015میں ای ۔او۔ بی۔ آئی کے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کا کنٹریکٹ جیتاتھا۔ بینک الفلاح نے تمام ای ۔او۔ بی۔ آئی پنشنرز سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اندراج کا عمل مکمل کرکے اپنا ڈیبٹ کارڈ ایکٹیویٹ کرا لیں تاکہ ٹرانزیکشن کے عمل کی تکمیل پر ان کوبلا دقّت پنشن کی ادائیگی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

پنشنرز کی آسانی کے لیے بینک الفلاح اور ای ۔او۔ بی۔ آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ جن پنشنرز کا اندراج ہونا باقی ہے ٬ انھیںمزید چند ماہ موجودہ بینک کے ذریعے پنشن پنشن کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی۔ ای ۔او۔ بی۔ آئی کے کل 3لاکھ 93ہزار2سوچوالیس پنشنرز میں سے بینک الفلاح نے اب تک ایک لاکھ ٬ 41ہزار 2سو اکہتر پنشنرز کو BAFL-EOBIکارڈ جاری کردیے ہیں۔

ان میں سے ایک لاکھ 18ہزار ایک سو ستاسی کارڈ ایکٹیویٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ بینک الفلاح کے تخمینے کے مطابق اگلے پندرہ روز میں 90فی صد کارڈ ایکٹویٹ کردیے جائیں گے۔گزشتہ ہفتے کارڈ کے اجراء کی موجودہ اوسط تقریباً 3000 یومیہ کے ساتھ نئے اور پرانے کارڈز کے ایکٹویشن کی شرح 5000تک پہنچ چکی ہے۔پنشن کی آسان تقسیم کی بدولت یکم اکتوبر 2016تک ایک لاکھ 11ہزار 2سو چھتیس پنشنرز کو بینک الفلاح کے ذریعے 58کروڑ 70لاکھ٬ 55ہزار 4سوستائس روپے مالیت کی پنشن کی ادائیگی ممکن بنائی گئی۔

پنشن کی تقسیم کے پہلے پندرہ روز میں 73ہزار پنشنرز نے پنشن کی تقریباً 63فی صد رقم اے ٹی ایم سے بہ آسانی حاصل کرلی۔بینک الفلاح کے G2Pکے سربراہ یاسر ریاض نے کہا کہ پنشن کی آسان تقسیم کے لیے ای ۔او۔ بی۔ آئی کے ساتھ شراکت پر ہمیں بے حد خوشی ہے کہ آئندہ بزرک شہریوں کو پنشن کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ اس اہم اقدام کی بدولت پنشنرز نے بینک الفلاح ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے اے ٹی ایم سے پنشن کا حصول شروع کردیا ہے۔ #