انسدادپولیو کے خلاف کم عمر بچوں کی واک معاشرے کیلئے مشعل راہ ہے٬ ایازخان

پیر 24 اکتوبر 2016 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) انسدادپولیو کے خلاف کم عمر بچوں کی واک معاشرے کیلئے مشعل راہ ہے ٬خدمت انسانیت کے کاموں میں عمرکی کوئی حد نہیں ہوتی اگر خدمت کا جذبہ ہے تو کم سن لیکر ادھیڑ عمر تک کے افراد معاشرے کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار روٹری کلب کراچی سی ویوکے صدر انجینئرودھومل کرمانی اورپولیو چیئر کے چیئرمین ایازخان نے ورلڈپولیوڈے کے حوالے سے انسداد پولیو واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

واک میں روٹریک کلب کی صدر زونیرا امام ٬جنرل سیکریٹری تسنیم عالم٬ انٹریکٹ کلب کی صدر وانیہ امام ٬جنرل سیکریٹری زینب امام ٬نائب صدر ماہ نور کاشف ٬ سینئر کم سن ممبران حسان ضیاء ٬حنین ضیاء ٬فاطمہ شمس ٬سمرا حق ٬مقدس حسین ٬سید ایراد امام ٬تانیہ تنویر ٬ریحان سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پولیوواک ویلج ریسٹورنٹ سی ویو سے شروع ہوکرمیکڈونلڈسی ویوپراختتام پذیر ہوئی۔انسداد پولیو واک کے اختتام پر انجینئرودھومل کرمانی اورپولیو چیئر کے چیئرمین ایازخان کی جانب سے انٹریکٹ کلب کے کم سن ممبران کو اعزازی سرٹیفیکٹ بھی دیے گئے ۔