سرمایہ کاروں نے انویسٹمنٹ سے ہاتھ کھینچ لیا ٬ اسٹا ک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی

پیر 24 اکتوبر 2016 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے انویسٹمنٹ سے ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے کاروباری ہفتہ کے آٖغاز پر ہی اسٹا ک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے نیچے گرگیا اور4بالائی حد کی کمی سے 40800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

مندی کے سبب مارکیٹ میںسرمایہ کاروںکی80ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کاحجم84کھرب سے کم ہوکر83کھرب روپے کی سطح پرآگیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پیر کو اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی دبائو کا شکار رہی اور بازار حصص کی سرگرمیوں میں کمی کا رجحان غالب رہا ۔کاروبار کے دوران بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دبائو بھی دیکھا گیا جس کی وجہ سے کاروباری لین دین گذشتہ ہفتے کے آخری روز کی نسبت 25کروڑ شیئرز گھٹ گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں439.40پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس41291.43پوائنٹس سے کم ہوکر40852.03پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس192.27پوائنٹس کی کمی سی22297.20پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28519.79پوائنٹس سے گھٹ کر28247.14پوائنٹس پربندہوا۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں80ارب58کروڑ54لاکھ23ہزار507روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم84کھرب29ارب49کروڑ9لاکھ97ہزار741روپے سے کم ہوکر83کھرب48ارب90کروڑ55لاکھ74ہزار234روپے رہ گیا۔

پیر کومارکیٹ میں27کروڑ79لاکھ25ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ52کروڑ95لاکھ33ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روز مجموعی طورپر440کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی71کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ٬348میںکمی اور21کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب3کروڑ52لاکھ٬کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ14لاکھ٬پی آئی ای1کروڑ15لاکھ٬دوست اسٹیل1کروڑ12لاکھ اوردیوان موٹرز1کروڑ12لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے یونی لیورفوڈز کے بھائومیں192روپے اورنیسلے پاکستان کے بھائومیں99روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں100.37روپے اوررفحان میظ کے بھائومیں100روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#