کراچی میں سوک سینٹر میں خودکشی کا معاملہ نیارخ اختیار کر گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) کراچی میں سوک سینٹر میں خودکشی کا معاملہ نیارخ اختیار کر گیا٬ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے متوفی محمد اقبال پنشن کے لیے نہیں بجلی کا بل ٹھیک کرانے سوک سینٹر آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوک سینٹر کراچی کی چوتھی منزل سے گر کر کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم محمد اقبال کی ہلاکت کا معاملہ کے ایم سی حکام کے گلے پڑنے لگا۔

ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محمد اقبال نے پنشن کی عدم ادائیگی پر خود کشی نہیں کی۔ ارشد وہرہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر فنانس کے ایم سی نے تیزی دکھائی اور محمد اقبال کی موت کو کے الیکٹرک کے کھاتے میں ڈال دیا۔ڈائریکٹر فنانس ریحان خان کا کہنا تھا کہ اقبال کے پنشن کے تمام واجبات کلیئر ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والا فنانس ڈیپارٹمنٹ میں کسی سے نہیں ملا۔

ریحان خان کا کہنا تھا کہ بنک ریکارڈ چیک کرنے پر یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے اپنے اکائونٹ سے نو ہزار روپے نکلوائے تھے۔ ریحان خان کے مطابق متوفی سوک سینٹر بجلی کا بل ٹھیک کرانے آیا تھا۔ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے سوک سینٹر میں خودکشی کرنے والے محمد اقبال کے بجلی کے بل کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے چیک کیا ہے۔ محمد اقبال نے بجلی کے بل کے لیے کے الیکٹر ک سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔#

متعلقہ عنوان :