آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا٬محکمہ موسمیات

پیر 24 اکتوبر 2016 20:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات٬ کالام01٬ سکردو02٬ گلگت٬ استور03 اور دیر میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :