مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 24 اکتوبر 2016 18:54

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

افغان طالبان وفد کی اسلام آباد میں ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ تاہم ملاقاتوں میں کیا ہوا ہے اس سے متعلق اس موقع پر ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مذاکراتی عمل کیلئے افغان طالبان کے وفد کی اسلام آباد آمد ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومتی سطح پر پہلی مرتبہ تصدیق کی گئی ہے۔