بیمہ کے انضباطی فریم ورک میں مزید بہتری لانے کی تجویز پر غور کیلئے گول میز کانفرنس کا انعقاد

پیر 24 اکتوبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بیمہ کے انضباطی فریم ورک میں مزید بہتری لانے کی تجویز پر غور و خوض کیلئے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس پیر کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا$نٹنٹس پاکستان میں ہوئی۔ کانفرنس میں بیمہ کمپنیوں٬ بیمہ بروکرز٬ بیمہ مساحت کاروں کی ایسوسی ایشن٬ پاکستان سوسائٹیز آف ایکچوئریز اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا$نٹنٹس پاکستان کے نمائندگان نے ایس ای سی پی کی تجویز پر بیمہ کے انضباطی فریم ورک میں مزید بہتری لانے کے لئے غور و خوض کی خاطر شرکت کی۔

بیمہ کی ضمنی کمیٹی کے چیئرمین اور آئی کیپ کی کا$نسل کے رکن فرّخ رحمن نے اس موقع پر بیمہ قوانین میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بیمہ کے شعبہ کو بین الاقوامی بہترین طور طریقوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے شعبہ بیمہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پاکستان میں بیمہ صنعت کا عمومی جائزہ لیا اور بیمہ کے انضباطی فریم ورک میں مجوزہ ترامیم کا خلاصہ پیش کیا۔

یہ ترامیم متوقع طور پر بیمہ کمپنیوں کی مالیاتی مضبوطی میں بہتری لائیں گی اور ایک توانا اور مالیاتی طور پر مستحکم بیمہ سیکٹر بنانے میں مدد دیں گی۔ شرکاء کے ساتھ نئی ترامیم پر بحث مباحثے ہوئے جس میں متعدد شعبوں کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جن میں ڈیڈیکیٹڈ مائیکرو انشوررز متعارف کرانا٬ تکافل اور ری تکافل کی ضابطہ سازی کیلئے احکامات٬ ری انشورنس بروکرز کی ضابطہ سازی٬ بیمہ کاروں سے بعض بیمہ مصنوعات تیار کرنا اور پیس کرنا جیسے نکات سرفہرست ہیں۔