بچہ حوالگی کیس میں سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کی صاحبزادی عدالت میں پیش ہوگئیں

پیر 24 اکتوبر 2016 19:55

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء)بچہ حوالگی کیس میں سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوگئیں٬عدالت سے معافی مانگنے پر گارڈین عدالت نے فضہ بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری ختم کر دئیے٬لاہور کی گارڈین عدالت کے جج ملک اویس نے کیس کی سماعت کی٬فضہ بتول کے سابق خاوند خرم خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود فضہ گیلانی بیٹے اسفند کو عدالتی حدود سے باہر لے گئیں٬انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نہ تو فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں اور نہ ہی ان کی بیٹے سے ملاقات کرا رہی ہیں٬فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عدالتی فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے فضہ بتول گیلانی کو ہر دو ماہ کے بعد باپ بیٹے کی ملاقات کرانے کا پابند بناتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی٬ عدالتی حکم کے باوجود اصالتاً اور وکالتاً پیش نہ ہونے پر عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔