بیرسٹر سلطان محمود کا برسلز ملین مارچ میں شرکت کیلئے مانچسٹر پہنچنے پر شاندار استقبال

پیر 24 اکتوبر 2016 19:54

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برسلز ملین مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچنے ائیرپورٹ پرپہنچے تو ان کا سینکڑوں کشمیریوں نے ائیرپورٹ پر شاندارانداز میں پر تپاک استقبال کیا اور ائیرپور ٹ پر انکے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی٬ کشمیر کشمیریوں کا ہے ٬ ہے حق ہمارا آزادی٬ چھین کے لیں گے آزادی٬ بیرسٹر سلطان زندہ باد کے نعرے لگائے اوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر بڑے استقبالی ہجوم کی وجہ سے ائیرپورٹ انتظامیہ کو مداخلت کرنی پڑی اور اگرچہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وی آئی پی راستے سے ائیرپورٹ سے باہر لایا گیا اور انکی گاڑی کو ائیرپورٹ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبال کے لئے آنے والے جم غفیر کے باعث ائیرپورٹ انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے وی آئی پی راستے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی گاڑی کو باہر لاناپڑا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے استقبالی ہجوم اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر کو جبر و استبداد کے ذریعے اپنے زیر تسلط نہیں رکھ سکتا۔لہذاب وقت آگیا ہے کہ بیرون ملک کشمیری و پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں اور27 اکتوبر کوبرسلز ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں اس روز اسی طرح مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں بھی ملین مارچز کیے جائیں گے جبکہ نیویارک٬ لندن اور یورپ کے دیگر ممالک میں بھی ملین مارچز کے ذریعے کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مزمت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے دوسال قبل ملین مارچز کا سلسلہ شروع کیا تھا اورلندن میں ہونے والا ملین مارچ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا لندن کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ اب لوگ پہلے سے بھی زیادہ پر عزم ہیں اس مرتبہ جیسے کشمیری اٹھ کھڑے ہوئے ہیں مجھے یقین ہے کہ 27 اکتوبر کوبرسلز ملین مارچ کے بعد بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اور جابرانہ قبضے سے دستبردار ہونے کے لئے سوچنا پڑے گا اور بھارت جو کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا ممبر بننے کی بات کرتا ہے اس ملین مارچ کے بعد دنیا میں تنہا رہ جائے گا اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے مارا مارا پھرے گا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مجھے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پر فخر ہے کیونکہ یہاںکے کشمیریوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میرے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پیش پیش رہے ہیں اور یہاں کے ممبران پارلیمنٹ کو بھی ساتھ ملاکر چلے ہیں۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مانچسٹر ائیرپورٹ سے بریڈ فورڈ لایا گیا جہاں پر انھوں نے ایک اجتماع سے خطاب کیا جسکی صدارت چوہدری مالک نے کی ۔جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج برمنگھم جائیں گے جہاں سے وہ لندن اور بعد ازاں برسلز روانہ ہو جائیں گے۔