سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی٬اسلام آباد میں چوری کی وارداتوںمیں ملوث افغانی گینگ کے 3ملزمان گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)کی کارروائی کے دوران اسلام آباد میں چوری کی وارداتوںمیں ملوث افغانی گینگ کے 03ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان رینٹ کی گاڑی پر بنک سے رقم لے کر نکلنے والوں کی گاڑی کے ٹائر کو کٹ لگا کر پنکچر کر تے ہیں اور ٹائر تبدیل کرنے کے دوران گاڑی سے نقدی چوری کر لیتے ملزمان کے قبضہ سے نقدی مبلغ آٹھ لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونیوالی رینٹ کی گاڑی برآمدکر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آبا دسا جد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی ٬ سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی سلیمان شاہASI٬رمضانASI٬محمد علی شاہASI ا ور جوانوں وسیم اقبال٬علی اصغر٬ ساجد خان٬شاہین اقبال٬توقیر عباس اورمعجز شاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

پو لیس ٹیم نے خطر ناک ملزمان کو ٹیکنیکل طریقہ سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ٬ نام گرفتارملزمان میں ہاشم خان ولد روزی خان ساکن کابل افغانستان٬شمشاد ولد مندراز خان ساکن کرنائی اخر آباد افغانستان٬وحید اللہ ولد شفیق اللہ ساکن بگرامی کابل افغانستان شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے نقدی مبلغ آٹھ لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونیوالی رینٹ کی گاڑی برآمد کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان بالا نے ذیل واردات کا انکشاف کیا ہے۔مورخہ27-09-16 کو مسمی تنویر خان ولد سکندر خان ساکن مکان نمبرE-18سیٹھی کالونی سٹلائٹ ٹا$ن راولپنڈی بنک الفلاح سپر مارکیٹ سیکٹر ٖ F-7مرکز سے نقدی مبلغ8لاکھ روپے لے کر اپنی گاڑی میں بیٹھا اور جیسے ہی گاڑی چلائی تو ملزمان میںسے ایک ملزم روڈ کراس کرنے کے بہانے گاڑی کے سامنے رک گیا اور عجیب و غریب حرکات ہوئے مدعی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی اسی دوران اس کے دوسرے ساتھی نے گاڑی کے پچھلے ٹائر کوکٹ لگادیاجب مدعی کی گاڑی زیرو پوائنٹ کشمیر ہائی وے پر پہنچی توٹائر بالکل بیٹھ گیا تو اسی دوران ملزمان مندرجہ بالا متذکرہ رینٹ والی گاڑی نمبرU-8613پشاور میں مدعی کی گاڑی کا پیچھا کرتے رہے جب مدعی گا ڑ ی کا ٹائر تبدیل کر نے میں مصروف ہو ا تو ملزمان نے مو قع پا کر گا ڑ ی کے اند ر پڑ ی ہو ئی رقم مبلغ 8لا کھ روپے اور اور ایک عدد مو با ئل فون چوری کر لیااور فرار ہو گئے ٬ جس کی نسبت مقدمہ نمبر 280مو ر خہ27-09-16بجر م 379/411ت پ تھا نہ آ بپا ر ہ درج رجسٹر ہو ا ٬ ملزمان با لا سا بقہ ریکا رڈ یا فتہ بھی ہیں٬ جنہو ں نے اسی طر ح کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

جن کی با بت متعلقہ تھا نہ جا ت سے پڑ تا ل ریکا رڈ کر ائی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک