Live Updates

تحریک انصاف کے دھرنے پر کریک ڈائون کیلئے تھانوں کو احکامات جاری

تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو کم از کم پانچ سیاسی رہنمائوں کی نظر بندی یا گرفتاری پر خفیہ مقام پر رکھنے کے لیے بندوبست کرنے کا حکم٬ذرائع

پیر 24 اکتوبر 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) وفاقی پولیس نے پانامہ لیکس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے پر کریک ڈائون کرنے کیلئے تھانوں کو احکامات دیدئیے ہیں۔تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو کم از کم پانچ سیاسی رہنمائوں کی نظر بندی یا گرفتاری پر خفیہ مقام پر رکھنے کے لیے بندوبست کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔آن لائن کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی پولیس نے اعلیٰ حکام کی جانب سے دیے جانے والے احکامات کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے جس کے پیش نظروفاقی دارالحکومت کے کل 22تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سرکاری طور پر اگاہ کر دیا گیا ہے کہ ہر تھانے کا ایس ایچ او پانچ وی آئی پیز رہنمائوں کی رہائش کا بندوبست کرے وہ بھی ایسا مقام ہو جہاں کسی کارکن کو خبر نہ ہو۔

(جاری ہے)

تھانہ شالیمار٬کورال٬کوہسار٬بنی گالا٬وویمن٬سیکرٹریٹ ٬کھنہ٬شہزاد ٹائون٬ نون٬ مارگلہ٬ ترنول٬ سہالہ٬ لوہی بھیر٬سبزی منڈی٬رمنا٬کہوٹہ٬گولڑہ٬کراچی کمپنی٬و دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز نے خفیہ مقامات پر پرائیویٹ گھر لینے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ٬غوری ٹائون ٬بھارہ کہو٬ترنول٬بنی گالا٬شہزاد ٹائون ٬کھنہ کے علاقے میں وفاقی پولیس کی جانب سے متعد د گھر لے لیے ہیں اور انہوں نے رپورٹ بھی اپنے اعلیٰ حکام کو دیدی ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کم از کم سو اور 150ایسی سیاسی اہم شخصیات کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر رکھا جائے گا جہاں کسی کو خبر تک نہ ہو گی ۔وفاقی پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمینوں کو بھی گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کہ یکم نومبر سے رات کو کریک ڈائون شروع ہو جائے گا۔راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کی اہم شخصیات اور یو سی چیئرمینوں کی گرفتاری کے لیے بھی ایک پلان تشکیل دید یا گیا ہے اور اس پلان میں عوامی مسلم لیگ کے بانی شیخ رشید کی نظر بندی بھی شامل ہے ٬معلومات کے مطابق تمام سیاسی رہنمائوں کو انکی رہائشگاہوں پر نظر بند نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :