یورپی یونین کی مقرر کردہ مہلت کی فکر نہیں٬ والونین پارلیمنٹ کے سربراہ کا اعلان

پیر 24 اکتوبر 2016 19:52

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) بیلجیم کے علاقے والونیا کی پارلیمنٹ کے سربراہ آندرے انٹوائن نے کہا ہے کہ سیٹا ڈیل کے لیے یورپی یونین کی مقرر کردہ مہلت کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ انٹوائن کے مطابق اہمیت اِس کی ہونی چاہیے کہ سیٹا کی غلط معاملات کو درست کیسے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والونیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سیٹا ڈیل کے ٹیکسٹ کو انتہائی پیچیدہ بھی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ پیر تک سیٹا ڈیل کے مسئلے کو پوری طرح حل کرے۔ ٹروڈو کے مطابق اگر یہ معاملے پیر تک طے نہیں ہوتا تو پھر وہ برسلز کا سفر اختیار کرنے سے قاصر ہوں گے۔ یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان سیٹا ڈیل بیلجیم کے والونیا علاقے کی مخالفت کی وجہ سے معلق ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :