نا اہل قیادت افغان فوجیوں کی ہلاکت کا سبب ہے٬ امریکی جنرل

پیر 24 اکتوبر 2016 19:52

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈرجنرل جان نکلسن نے افغان فوجیوں کی ہلاکت کا سبب کمزور لیڈرشپ کو قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل جان نکلسن نے واضح کیا کہ اگر افغان فورسز کی قیادت نے تدبر اختیار نہ کیا تو جانی نقصان میں بے پناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

افغان فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان جہاں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں افغان فوجیوں کی ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی تربیت یافتہ افغان فوج کی کمزوریاں اور خامیاں عیاں ہوتی جا رہی ہیں۔ دو برس قبل افغانستان کی پولیس اور فوج نے ملکی سکیورٹی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ گزشتہ برس پانچ ہزار کے قریب افغان فوجی طالبان کے ساتھ ہونے والی مختلف جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ افغان پولیس اور فوج کے پندرہ ہزار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔