سپریم کورٹ٬ٹیلی فون انڈسٹری کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت

پیر 24 اکتوبر 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ میں ٹیلی فون انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی‘وکیل ٹیلی فون انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ نے عدالت کوبتایا کہ ٹی آئی پی کی انڈسٹری بند ہوچکی ہے پی ٹی سی ایل کی نجکاری اور موبائل فون کے باعث ٹیلی فون فیکٹری کی کھپت کم ہوگئی ہے وزارت دفاع کی جانب سے ٹیلی فون سیٹ بنانے کیلئے رجوع کیا ہے جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فیکٹری کو چاہیے ملک کیلئے بھی ٹیلی فون بنائے اور پوری دنیا میں بھی بیچے۔

(جاری ہے)

کیا ٹیلی فون فیکٹری بندوقیں بنانے لگی ہے۔ کیس کی سماعت دس دنوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :