سپریم کورٹ ٬ ناکافی شواہد پر سزائے موت کے دو ملزمان بری

پیر 24 اکتوبر 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ میں سزائے موت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی‘ سپریم کورٹ نے دس سال پرانا کیس نمٹا دیا‘ عدالت نے ناکافی شواہد پر سزائے موت کے دو ملزمان کوبری کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم فخر عباس اور اس کا ساتھی گوجرانوالہ جیل میں قید ہیں اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے الزام میں قید چار ملزمان بری کردیئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے ناکافی شواہد اور کمزور استغاثے کے باعث ملزمان کوبری کیا سیالکوٹ میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ میں بارہ ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے آٹھ ملزمان کو بری کردیا۔ سپریم کورٹ سے بری ہونے والے ملزمان میں آصف بٹ‘ حنیف بٹ‘ شرپ اور شاہنواز شامل ہیں۔(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :