عرب اتحادی فوج نے مآرب میں بیلسٹک میزائل مار گرایا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:50

عرب اتحادی فوج نے مآرب میں بیلسٹک میزائل مار گرایا

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور سرکاری اداروں پر ایران نواز باغیوں کے قبضے کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کے دوران باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے دوبارہ شروع کردیے گئے ہیں۔ ادھر یمن کے صوبہ مآرب کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی فضائ ہی میں مار گرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب کی طرف بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا ہے۔ ہفتے کی رات سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج نے بمباری شروع کردی تھی۔ یہ بمباری اس وقت شروع کی گئی تھی جب حکومت اور اقوام متحدہ کی طرف سے کی گئی تین روزہ جنگ بندی کی مہلت ختم ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :