حاجی ثناء اللہ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین منتخب ٬ وفاقی وزیر مذہبی امور نے حلف لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) حاجی ثناء اللہ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین منتخب ٬ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حاجی ثناء اللہ سے حلف لیا ۔ حکومت پرائیویٹ حج سیکٹر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے حجاج کرام کو بہترین سہولیات اور کامیاب حج آپریشن پر پرائیویٹ سیکٹر حج کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

پرائیویٹ حج سیکٹر کے نمائندوں کو حکومتی ایڈوائزری کمیٹی میں مساوی نمائندگی دی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی حلف برداری تقریب سے خطاب ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ہوپ کے مرکزی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حکومت اور پرائیویٹ حج سیکٹر کی مشترکہ کوششوں اور تعاون کی وجہ سے حج آپریشن انتہائی کامیاب رہا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ حج کمپنیوں کو حکومتی ایڈوائزری کمیٹی میں مساوی نمائندگی دی ہے تاکہ ان کے نمائندوں کے ساتھ حج پالیسی کو مزید بہتر بنانے میں مشاورت کی جائیں ۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ہوپ کے نو منتخب چیئرمین حاجی ثناء اللہ ٬ سینئر وائس چیئرمین سراج الدین قاضی ٬ حاجی مسعود خان شینواری ( چیئرمین کے پی ) ٬ عبدالغفار خان ( چیئرمین اسلام آباد ) ٬ طالب حسین ( چیئرمین پنجاب زون ) ٬ نادر خان ( زونل چیئرمین بلوچستان ) اور سندھ سے تعلق رکھنے والے یاور عباس سے بطور ہوپ زونل چیئرمین حلف لیا ۔

اس موقع پر ہوپ کے نو منتخب چیئرمین حاجی ثناء الہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پرائیویٹ حج کمپنیوں کی عملی کوششوں اور حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے حج آپریشن کامیاب رہا اور بین الاقوامی سطح پر حج آپریشن کے حوالہ سے پاکستان پہلی نمبر پر آ گیا ہے انہو ںنے کہا کہ سال 2017 کے حج آپریشن کو کامیاب اور حاجیوں کی بہتر تربیت کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے حاجی ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی تمام حج کمپنیاں حجاج کرام کے لئے یوسف حج میٹنگز اور حج تربیتی پروگرامز کا انعقاد کریں گی تاکہ حجاج کرام کو مناسک حج ادا کرنے کے دوران آسانی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز کے دوران حجاج کرام سے حج کے دوران فراہم کئے گئی سہولیات کے متعلق فیڈ بک لیا جائے گا تاکہ حجا کرام کے ساتھ مشاورت اور باہمی تعاون سے حج آپریشن کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :