اتحاد ایئر ویز کے میلبورن ایئر پورٹ پر قائم پریمیئم لاؤنج آسٹریلیا کا سال2016کا سب سے بہترین ایئر پورٹ لاؤنج قرار

پیر 24 اکتوبر 2016 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)اتحاد ایئر ویز کے میلبورن ایئر پورٹ پر قائم پریمیئم لاؤنج کو آسٹریلیا کا سال2016کا سب سے بہترین ایئر پورٹ لاؤنج قرار دیا گیا ہے ۔اتحاد ایئر ویز کے میلبورن پریمیئم لاؤنج کیلئے اس اعزاز کا اعلان گزشتہ دنوں وتینام کے شہر ڈاننگ میں منعقدہ 23ویں سالانہ ورلڈ ٹریول ایوارڈز ایشیا و آسٹریلیا کی تقریب کے دوران کیا گیا۔

اتحاد ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو افسر Peter Baumgartner, نے ورلڈ ٹریول ایوارڈز ایشیا و آسٹریلیا میں اتحاد ایئر ویز کے پہلے اعزاز پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز میلبورن میں واقع ہمارے پریمیئم لاؤنج کے اعلیٰ معیار اور ہماری ٹیم کی انتھک محنت کا اعتراف ہے ٬ان کا مزید کہنا تھا کہ میلبورن پریمیئم لاؤنج کیلئے بہترین لاؤنج کے اعزاز سے لاؤنج کیلئے ایک بینچ مارک بھی تشکیل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اتحاد ایئر ویز میلبورن پریمیئم لاؤنج کیلئے اس اعزاز سے قبل بھی اپنے لاؤنج کیلئے دیگر اعزازت بھی حاصل کرچکی ہے ٬اس سے قبل اتحاد ایئر ویز کے ابوظہبی ایئر پورٹ پر واقع فرسٹ کلاس لاؤنج و اسپا کو مڈل ایسٹ ٹریول ایوارڈ میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بہترین لاؤنج قرار دیا جاچکا ہے ٬ تحاد ایئر کے دنیا بھر میں 15 ایئر پورٹ لاؤنج ہیں اورابو ظہبی٬سڈنی٬میلبورن٬لندن٬ہیتھرو٬مانچسٹر٬ڈبلن٬پیرس٬فرینکفرٹ٬نیویارک٬جان ایف کینیڈی٬لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی میں یہ شاندار لاؤنج اتحاد ایئر ویز کی شان و شوکت میں اضافے کا سبب ہیں۔ا