نثا راحمد کھوڑو نے 30اکتوبر کو گھوٹکی میں ہونے والی دیوالی کی تقریب کے انتظامات سے متعلق 8رکنی کمیٹی قائم کردی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثا راحمد کھوڑو نے 30اکتوبر کو گھوٹکی میں ہونے والی دیوالی کی تقریب کے انتظامات سے متعلق 8رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی میں سردار علی گوہرمہر٬ اعجاز جکھرانی٬ مکیش کمارچائولہ ٬ عبدالباری پتافی٬ جام مہتاب ڈہر٬ہری رام کشوری٬ رمیش لعل٬اور اکرام اللہ دھاریجو شامل ہیں۔

کمیٹی گھوٹکی میں دیوالی کی تقریب کے حوالے سے انتظامات کرے گی۔دیوالی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس پیرکو اُنکے دفتر میں ہوا٬جس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں 30اکتوبر کو دیوالی کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیاگیااور دیوالی کی تقریب کے جلسہ گاہ کی جگہ اور سیکیورٹی انتظامات سمیت دوسرے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی 30اکتوبر کو گھوٹکی میں پاکستان کی سب سے بڑی دیوالی منائے گی ٬جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شرکت کرینگے اور دیوالی کی تقریب کے جلسہ کوبھی خطاب کرینگے ۔اس حوالے سے تمام انتظامات کرلیئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی رنگ ٬مذہب اورزبان سے بالاتر ہوکر سب کوآپس میں برابری کی بنیاد پر ساتھ لے کر چل رہی ہے۔