صوبائی وزیر شمیم ممتاز اندرونِ سندھ کے 6اضلاع کے 4روزہ دورے کیلئے کل جامشورو پہنچیں گی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز اندرونِ سندھ کے 6اضلاع کے 4روزہ دورے کے لئے صبح 25اکتوبر بروز منگل کو جامشورو پہنچیں گی جہاں وہ کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے نمرہ اسپتال جامشورو میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کریں گی٬26اکتوبر کو وہ ٹنڈو محمد خان ٬ٹنڈو الہیار اور میر پورخاص اضلاع کا دورہ کریں گی جہاں وہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ٬خصوصی بچوں کے مرکز ٬ہنر مندی کے مرکز ٬زیرِ تعمیر دارالامان سول ہسپتال سمیت سوئیٹ ہوم بھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سماجی بہبود 27اکتوبر کو عمر کوٹ میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے اجلاس کی صدارت کریں گی بعد ازاں وہ ڈیزرٹ فلیم ہائی اسکول اور ملٹی سیکٹر وومن سینٹرعمر کوٹ کا دورہ کریں گی اسی دن وہ ایک بجے دوپہر سانگھڑ پہنچیں گی اور خصوصی بچوں کے مرکز سمیت مختلف یونٹ کا دورہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :