رینجرز٬پولیس چوکیوں پر حملے کیلئے اعلیٰ پارٹی قیادت سے احکامات ملتے٬ سلمان

عزیز آباد سے رینجرز کی چوکیوں پر حملے کیلئے 6 کریکر ملے٬ رینجرز اور پولیس کے آپریشن کو ناکام کرنے لئے کریکر حملوں کا کہا گیا٬دورام تفتیش انکشاف

پیر 24 اکتوبر 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد سلمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی چوکیوں پر حملے کے لئے اعلیٰ پارٹی قیادت سے احکامات ملتے تھے۔ذرائع کے مطابق ملزم کو رینجرز چوکیوں اور ٹارگٹ کلنگ کے وارداتوں میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ رینجرز اور پولیس کی چوکیوں پر حملے کے لئے اعلیٰ پارٹی قیادت سے احکامات ملے تھے۔ عزیز آباد سے رینجرز کی چوکیوں پر حملے کے لئے 6 کریکر ملے تھے۔ رینجرز اور پولیس کے آپریشن کو ناکام کرنے لئے کریکر حملوں کا کہا گیا۔ تین رکنی ٹیم نے پانچ رینجرز کی چوکیوں کی ریکی کی تھی۔ 6 رکنی ٹیم نے 3 ماہ کے دوران رینجرز کی 5 چوکیوں پر حملے کئے۔ ملزم سلمان کے دو ساتھی عبد اللہ اور سلمان پہلے سے گرفتار ہیں۔ گرفتار ملزمان شاہ فیصل کالونی کے رہائشی اور یونٹ 108 کے رکن ہیں۔ دستی بم حملوں کی پلاننگ سلمان کے گھر پر کی گئی۔ #

متعلقہ عنوان :