ایس ای سی پی کی جانب سے بیمہ کے انضباطی فریم ورک میں اصلاحات کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت

پیر 24 اکتوبر 2016 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا$نٹنٹس پاکستان٬ کراچی میں ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بیمہ کمپنیوں٬ بیمہ بروکرز٬ بیمہ مساحت کاروں کی ایسوسی ایشن٬ پاکستان سوسائٹیز آف ایکچوئریز اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا$نٹنٹس پاکستان کے نمائندگان نے ایس ای سی پی کی تجویز پر بیمہ کے انضباطی فریم ورک میں مزید بہتری لانے کے لئے غور و خوض کی خاطر شرکت کی۔

بیمہ کی ضمنی کمیٹی کے چیئرمین اور آئی کیپ کی کا$نسل کے رکن جناب فرّخ رحمٰن نے بات کرتے ہوئے بیمہ قوانین میں بہتری کی ضرورت پر زور دیاتاکہ بیمہ کے شعبے کو بین الاقوامی بہترین طور طریقوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے شعبہ ِ بیمہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پاکستان میں بیمہ صنعت کا عمومی جائزہ لیا اور بیمہ کے انضباطی فریم ورک میں مجوزہ ترامیم کا خلاصہ پیش کیا۔

یہ ترامیم متوقع طور پر بیمہ کمپنیوں کی مالیاتی مضبوطی میں بہتری لائیں گی اور ایک توانا اور مالیاتی طور پر مستحکم بیمہ سیکٹر بنانے میں مدد دیں گی۔ شرکاء کے ساتھ نئی ترامیم پر بحث مباحثے ہوئے جس میں متعدد شعبوں کے لئے تجاویز پیش کی گئیں جن میں ڈیڈیکیٹڈ مائیکرو انشوررز متعارف کرانا٬ تکافل اور ری تکافل کی ضابطہ سازی کے لئے احکامات٬ ری انشورنس بروکرز کی ضابطہ سازی٬ بیمہ کاروں سے بعض بیمہ مصنوعات تیار کرنا اور پیس کرنا جیسے نکات سر فہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :