Live Updates

اب وقت حکومت کے ہاتھ سے نکل چکاہے ٬حلیم عادل شیخ

چیئرمین عمران خان کے موقف سے پوری قوم ہی اتفاق کررہی ہے احتجاج تاریخی ہوگا٬ رہنما تحریک انصاف

پیر 24 اکتوبر 2016 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اس وقت چیئرمین عمران خان کے موقف سے پوری قوم ہی اتفاق کررہی ہے ٬؂اسلام آباداحتجاج تاریخ کا سب سے بڑا اور فیصلہ کن احتجاج ہوگا٬ملک کی ایک جماعت روٹی کپڑااور مکان کا جھانسا دیکر عوام کو لوٹتی رہی ہے تو موجودہ حکمران جماعت نے عوام کو روزگار دینے اور لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرنے کا نعرہ لگایا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے ٬ساڑھے تین سالوں میں حکومتی وزراء نے عوام کی کھال اتارنے کے سوا کوئی کارنامہ انجام نہ دیاہے حالانکہ ملک کی 75 فیصد آباد صاف پانی ٬خوراک اور صحت کی سہولیات سے محروم ہے اس پر بے شرمی کی انتہا یہ ہے کہ حکمران خود کی جھوٹی تعریفیں کرتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ طے ہے کہ وزیراعظم کے رخصت ہوتے ہیں ملکی مسائل کی بہت سے گھتیاں خود بہ خود ہی سلجھناشروع ہوجائینگی اس لیے ضروری ہے کہ نواز لیگ کے محب وطن کارکنان چند لوٹ مار کے شوقین رہنمائوں کے پیچھے اپنا اور اس ملک کا مستقبل نہ تباہ کریں۔عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اس وقت نواز لیگ کو عوام کی نہیں بلکہ 2018میں ہونیو الے انتخابات میں ایک بار پھر سے کامیاب ہونے کی فکر ہے جس کی کوششوں میں یہ بے بہا پیسہ برباد کررہے ہیں ٬حکومت نے بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے عوام کے مفادات کا جنازہ نکال دیاہے ٬اگر یہ ہی حکومت عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے قابل ہوتی اور اس نے قومی خزانے سے عوام کا پیسہ نہ چرایا ہوتاتو ہم ان لوگوں کو بہتر طرز حکمرانی کرنے میں ان کاساتھ بھی دیتے اور ان کے اچھوں کاموں کی تعریف بھی کرتے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ابھی تک جتنے بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ سب غیر آئینی اور غیر ضروری ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان میں سے ایک بھی اقدام نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکاہے ٬انہوں نے مزید کہاکہ لیگی وزرا اپنی اپنی ذمہ دارایاں چھوڑ کر بیان بازیوں میں مصروف ہیں ۔وزیراعظم مالی اعتبار سے اس قدر امیر آدمی ہیں کہ انہیں خود بھی نہیں معلوم کے ان کے پاس اس قدر دولت ہے جبکہ یہ دولت جائز ہے تو انہیں چیئرمین عمران خان کے سوالوں کے جوابات ضرور دینے چاہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات