جماعت اسلامی رہنماوئں کا سید قمرالزماں اور حبیب الوہاب الخیری کی وفات پر تعزیت

پیر 24 اکتوبر 2016 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو٬ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اورجنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتونے معروف قانون دان اورانسانی حقوق کے علمبردار حبیب الوہاب الخیری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی امیر نے سندھ کے بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیرنوید قمر کے والد سید قمرالزماں شاہ کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :