پنجم اسسمنٹ امتحان کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کا احتجاج کااعلان٬تحریک کاآغازملاکنڈڈویژن سے آج ہوگا
احتجاج کے پہلے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے٬حکومت نے نظرثانی نہ کی تو30ہزارسکولزبندکردینگے٬سلیم خان
پیر 24 اکتوبر 2016 19:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے احمقانہ فیصلے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تعلیمی اداروں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ہم واضح کردیں کہ تمام نجی ادارے پنجم اسسٹمنٹ امتحان کیخلاف ہم آوازاورایک پیج پرہیں اورایسے کسی بھی فیصلے کی نہ صرف بھرپورمزاحمت کی جائے گی بلکہ عدالت کا درواز ہ بھی کٹھکٹھانے سے گزیرنہیں کیاجائیگا۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے درباری افسران کی جاہلانہ چالبازیوں میں آکر شعبہ تعلیم کواندھی دلدل میں نہ دھکیلے اگر ایسا کیا گیا تو جہاں بچوں کے مستقبل کو خطرہ ہو گا وہاں یہ حکومت کیلئے بھی کوئی نیک شگون ثابت نہیں ہو گا نجی تعلیمی ادارے کسی ایسی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جو ریاست کے تحفظ اورنئی نسل کے مستقبل کیلئے خطرہ ثابت ہوںانہوں نے کہاکہ حکومت ریگولیٹری اتھارٹی کی آڑمیں نجی تعلیمی اداروں کے فنانس ور ایڈمنسٹریٹواختیارات لیکر اس کو بھی پبلک سیکٹرکی طرح تباہ کرناچاہتی ہے ایجوکیشن سیکٹرریفارمزیونٹ اس بات پرزوردیتاہے کہ پرنسپلز کو بااختیاربنایاجائے لیکن حکومت اسکے برعکس نجی اداروں سے یہ اختیارات لینے کے درپے ہے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف مداخلت کرکے تعلیم دشمن پالیسیوں کے خاتمے اورتعلیم دوست پالیسیوںکے استحکام میں اپنی زمہ داریاں نبھائیںانہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سیکولر پاکستان نہیں بننے دیں گے موجودہ تعلیمی سیشن اپنا نصف دورانیہ مکمل کر چکا ہے ایسے میں بچوں پر بورڈ امتحان مسلط کرنا کھلی ناانصافی ہے چند ٹکوں پر بکنے والے بعض حکومتی افسران آنے والی نسلوں کا مستقبل دائو پر لگانے پر تلے ہوئے ہیںاسے یکساں تعلیمی نصاب قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ کوئی کام نعروں سے ممکن ہے ٬صوبائی حکومت ایسے افسران پر نظر رکھے جو حکومت میں رہتے ہوئے ڈالروں کے لالچ میںاسی کے خلاف سازشوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اگر صوبائی حکومت نے جماعت پنجم کے بورڈ امتحانات کے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو نجی تعلیمی ادروں کے سربراہان طلباء اور ان کے والدین کے ہمراہ سڑکوں پر ہوں گے جس کے ذمہ دار حکومتی ممبران اور محکمہ تعلیم کے افسران ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.