پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی برائے جائزہ و عملدرآمد نے 2002سے التوا کا شکار پاکستان رینجرز سے متعلقہ 14آڈٹ اعتراضات کی تحقیقات کیلئے تین ماہ کا وقت دے دیا

15سال سے معاملہ جوں کا توں ہے٬تحقیقات کارروائی نہیں ہورہی٬ادارے تحقیقات نہ کریں تو کسی کو تو کرنا پڑیں گی٬اگر تین ماہ میں تحقیقات اور کارروائی نہ ہوتو کمیٹی خود معاملے کو ہینڈل کرے گی٬ عبدالمنان �ل سے سارے پیپر ویسے کے ویسے پڑے ہیں٬اس طرح تو سارے آڈٹ بریف کو سیٹل کرنا پڑے گا٬ محمود اچکزئی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جائزہ و عملدرآمد نے 2002سے التوا کا شکار پاکستان رینجرز سے متعلقہ 14آڈٹ اعتراضات کی تحقیقات کیلئے تین ماہ کا وقت دے دیا۔رکن کمیٹی میاں عبدالمنان نے کہا کہ 15سال سے معاملہ جوں کا توں ہے٬تحقیقات کارروائی نہیں ہورہی٬ادارے تحقیقات نہ کریں تو کسی کو تو کرنا پڑیں گی٬اگر تین ماہ میں تحقیقات اور کارروائی نہ ہوتو کمیٹی خود معاملے کو ہینڈل کرے گی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 17سال سے سارے پیپر ویسے کے ویسے پڑے ہیں٬اس طرح تو سارے آڈٹ بریف کو سیٹل کرنا پڑے گا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے عملدرآمد کا اجلاس پیر کو کنوئینر رانا افضال کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ممبران کمیٹی میاں عبدالمنان اور محمود خان اچکزئی٬وزارت داخلہ٬پاکستان رینجرز٬نادرا٬وزارت قانون٬خزانہ اور آڈٹ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت داخلہ٬نادرا اور رینجرز سے متعلقہ سال 1999سے 2009تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے رجسٹریشن فیس سے متعلق 1999-2000کے آڈٹ اعتراضات کی تحقیقات و ریکوری کیلئے ایک مہینہ کا وقت دیتے ہوئے معاملہ ملتوی کردیا۔میاں عبدالمنان نے کہا کہ 90فیصد کیسز میں لیگل ایڈوائزر ایک کیس میں بھی حکومت کے حق میں فیصلہ نہیں کراسکے٬اخباروں میں آرٹیکل ان کے خلاف آرٹیکل چھپتے ہیں٬کمیٹی نے پاکستان رینجرز کے جی پی او و دیگر فنڈز میں دھوکہ دہی سے متعلق آڈٹ اعتراضات پر متعلقہ وزارت اور ادارے کو 2000سے التوا کا شکار آڈٹ اعتراضات کی تحقیقات کارروائی کیلئے تین ماہ کا وقت دے دیا۔

رینجرز حکام نے آگاہ کیا کہ جی پی او فنڈز میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی٬13افسران سے رقم ریکور کرلی گئی٬4سے رہتی ہے٬جن میں سے ایک جاں بحق ہوچکا ہے۔میاں عبدالمنان نے کہا کہ آپ ہم سے بہتر ہیں٬ہم ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑتے ہیں لیکن آپ شہید ہونے کا انتظار کرتے ہیں پھر ہمیں کہتے ہیں کہ جاکر مزار شریف سے رقم ریکور کرلیں۔

رینجرز حکام نے آگاہ کیا کہ دھوکہ دہی کرنے والے 25افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔رکن کمیٹی میاں عبدالمنان نے کہا کہ 15سال سے معاملہ جوں کا توں ہے٬تحقیقات کارروائی نہیں ہورہی٬ادارے تحقیقات نہ کریں تو کسی کو تو کرنا پڑیں گی٬اگر تین ماہ میں تحقیقات اور کارروائی نہ ہوتو کمیٹی خود معاملے کو ہینڈل کرے گی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 17سال سے سارے پیپر ویسے کے ویسے پڑے ہیں٬اس طرح تو سارے آڈٹ بریف کو سیٹل کرنا پڑے گا۔(خ م+ار)