دہشتگردی کے شک پر98 فیصد فون ٹیپ کیے جارہے ہیں٬ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کسی بھی شہری کے فون کو ٹیپ کرنے کی کبھی ہدایت نہیں ملی٬جن جن افراد کے فون ٹیپ کیے جاتے ہیں ٬ہفتہ وار اجلاس میںوزیراعظم کو آگاہ کیا جاتا ہے٬ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے بارے میں فون ٹیپ کرنے کا خط اصلی ہے

سینیٹ قائمہ کمیٹی استحقاق و قواعد و ضوابط کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کی بریفنگ خفیہ اداروں والے عام آدمی کے کندھوں پر بیٹھے ہوتے ہیں٬ چیئرمین کمیٹی حیران ہوں کہ میرے بارے میں کسی کو پتہ نہیں ٬میںکون ہوں اور کیا حیثیت ہے ٬ میرا فون نمبر وزارتوں کی ویب سائٹ پر بھی موجود رہا٬ وزارت کے ٹیلی فون آپریٹر سے فون کر کے تصدیق کی جا سکتی تھی٬ مانڈوی والا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:28

دہشتگردی کے شک پر98 فیصد فون ٹیپ کیے جارہے ہیں٬ وزیراعظم نواز شریف کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی استحقاق و قواعد و ضوابط کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے آگاہ کیا کہ دہشتگردی کے شک پر98 فیصد فون ٹیپ کیے جارہے ہیں٬سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور موجودہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کسی بھی شہری کے فون کو ٹیپ کرنے کی کبھی ہدایت نہیں ملی٬جن جن افراد کے فون ٹیپ کیے جاتے ہیں٬ ہفتہ وار اجلاس میںوزیراعظم کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

پیر کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی کی زیر صدرات ہوا٬جس میں ارکان کمیٹی ٬ ڈی جی آئی بی ٬ سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ٬ سیکرٹری پارلیمانی امور٬ صوبائی چیف سیکرٹریز ٬ ڈئی آئی جی پنجاب پولیس٬ سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیواور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کوڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے آگاہ کیا کہ کسی شہری کا فون ٹیپ کرنے کا حکم نامہ فائل پر میرے دستخط سے ہی جاری ہوتا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے بارے میں فون ٹیپ کرنے کا خط اصلی ہے جو اسلام آباد ہیڈکوارٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دستخط سے کراچی دفتر کو جاری ہوا ۔جن جن افراد کے فون ٹیپ کیے جاتے ہیں ہفتہ وار اجلاس میںوزیراعظم کو آگاہ کیا جاتا ہے ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے نام سے جار ی ہونے والے موبائل فون کے استعمال اور گفتگو کا ریکارڈحاصل کیا گیا مکمل اطمینان کے بعد فائل بند کر دی گئی ہے اور کسی بھی پارلیمنٹرین کا فون ٹیپ نہیں کیا جارہا ٬دہشتگردی کے شک پر98 فیصد فون ٹیپ کیے جارہے ہیں اور ادارے نے قومی سلامتی کو یقینی اور محفوظ بنانے کیلئے بہت زیادہ اہداف حاصل کیے ہیں ۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ محکمانہ اتنی کمزوریاں ہیں کہ ایک سابق وزیرخزانہ و نجکاری اور معروف سیاستدان کے بارے میں بھی آگاہی نہیں٬ خفیہ اداروں والے عام آدمی کے کندھوں پر بیٹھے ہوتے ہیں ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ خط میرے پاس ثبوت کے طور پر موجود ہے ۔ کافی عرصہ گزرنے کے باوجود معاملہ زیر التوا ء رہا اگر کوئی معاملہ تھا تو پہلے آگاہ کر دیا جاتا ۔

حیران ہوں کہ میرے بارے میں کسی کو پتہ نہیں تھا ٬کون ہوں کیا حیثیت ہے اہم ترین ادارہ اور اہلکاران بے خبر تھے میرا فون نمبر وزارتوں کی ویب سائٹ پر بھی موجود رہا وزارت کے ٹیلی فون آپریٹر سے فون کر کے تصدیق کی جا سکتی تھی ۔ ڈی جی آئی بی نے سینیٹر مظفر علی شاہ کے سوال کے جواب میں آگا ہ کیا کہ ٹیلی گراف ایکٹ1885 اورپاکستان ٹیلی کام ایکٹ1996 کے تحت کابینہ ڈویژن کی ہدایات پر عمل کیا جاتا ہے ۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹرین عوامی نمائندے ہیں فون ٹیپ کا مطلب ان پر اعتبار نہ کرنے کے برابر ہے ۔ اجلاس میں سینیٹر عطا الرحمن کے ساتھ چشمہ چیک پوسٹ میانیوالی پر پولیس ملازمین کے ناروا رویے کی تحریک استحقاق اجلاس میں آئی جی پولیس پنجاب کی عدم شرکت پر موخر کر دی گئی ۔چیئرمین کمیٹی نے سختی سے ہدایت دی کہ اگلے اجلاس میں آئی جی پولیس پنجاب شرکت یقینی بنائیں سنجیدہ معاملہ ہے پہلے معزز سینیٹر کا استحقاق مجروع ہوا ۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات چیف سیکرٹریز بلوچستان٬ خیبر پختونخواہ ٬ فاٹا ٬ سینئر بورڈ آف ریونیو بلوچستان ٬ خیبر پختونخواہ٬ سی ای او ایف ڈبلیو او کی قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں عدم شرکت پر سینیٹر دائود خان اچکزئی کی تحریک محرک سینیٹر کی چین روانگی پر موخر کر دی ۔ (رڈ)