آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاآرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کادورہ

آرمی چیف کوجدیدترین طبی سہولتوں پربریفنگ،جنرل راحیل شریف نے یونٹ میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت بھی کی،آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ فوج کاپہلایونٹ ہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 18:39

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاآرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کادورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آج آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ کیا،آرمی چیف کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ادارے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج راولپنڈی میں آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یونٹ میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انکی خریت بھی کی۔

انہوں نے ادارے میں ڈاکٹرزکی کاوشوں اور جذبے کی تعریف کی۔ڈاکٹرا ور پیرامیڈیکل سٹاف کی صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔اس موقعہ پر آرمی چیف کو یونٹ میں دستیاب جدیدترین طبی سہولتوں اورمختلف شعبہ جات سے متعلق بھی بریفنگ بھی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ فوج کا پہلا جبکہ ملک تیسرایونٹ ہے،آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ پہلا ادارہ ہے جس نے یہ پروگرام متعارف کروایا۔

یونٹ میں اب تک 260سرجریاں ہوچکی ہیں۔یونیورسٹی ہسپتال برمنگھم کے تعاون سے 6سرجریاں کی گئیں۔ آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ میںآ رمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل انورعلی حیدراور میجرجنرل طارق حسین نے کیا۔