پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ مہم کے دوران چھیالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ رواں سال ملک بھر سے پولیو کے پندرہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔خیبرپختونخوا اور فاٹا میں سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

مہم میں خیبر پختونخوا کے انتہائی حساس تیرہ اضلاع میں چھتیس لاکھ پچاس ہزارچھ سو اکیس بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ جس کے لیے بارہ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے۔ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسی نیشن کرے گئی۔ صوبہ بھر میں مہم کی سیکورٹی کے لیے بائیس ہزاراہلکارتعینات ہونگے۔ فاٹا میں دس لاکھ اڑسٹھ یزارتین سو سینتالیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے چار ہزارایک سو نو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ رواں سال ملک بھرسے پولیوکے پندرہ کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں سات اورفاٹا سے دو کیسزسامنے آئے ہیں۔