اپرکرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کو دس دن بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)اپرکرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کو دس دن بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیاپاک افغان بارڈر کو چودہ اکتوبر کو پاکستان گیٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دس روز بعدپیر کے روز سے دوبارہ بارڈر پر آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔