وفاق دستوری طور پر ہمارے صوبے کے حقوق ادا کرے٬سی پیک سے محرومی سے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے٬مشتاق احمدخان

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ وفاق دستوری طور پر ہمارے صوبے کے حقوق ادا کرے۔سی پیک سے محرومی سے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے٬سی پیک پر نومبر میں گرینڈ اے پی سی بلائینگے۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں سڑکیں نہیں سی پیک میں پورا حصہ چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی سینئر وزیر اے پی سی کے کوآرڈینیٹر ہونگے۔صوبائی حقوق پر خاموش نہیں رہیں گے۔خیبر پختون خوا سعودیہ پاکستان ہے تمام معدنیات موجود ہیں۔ 2018 میں جماعت اسلامی صوبے کی بڑی پارلیمانی پارٹی ہوگی۔27 نومبر کو لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کرینگے ہمارے دائیں بائیں نیب زدہ اور پانامہ لیکس والے کھڑے نہیں ہیں۔ہم مقاصد کے تحت صوبائی حکومت میں ہیں۔پولیٹیکل الائنس کے لیے دینی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔اپریل میں ایک ملین یوتھ کا گرینڈ انقلاب یوتھ کنونشن منعقد کرینگے۔