خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس آرڈیننس میں توسیع کے لئے قرارداد منظور کرلی

وزیر خزانہ مظفر سید نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی وزیرخزانہ بتائیں آخر فنڈز کہاں گئے٬ صوبے کے لئے سب سے بڑی آفت پی ٹی آئی ہے٬رکن اسمبلی منور خان

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس آرڈیننس میں توسیع کے لئے قرارداد منظور کرلی گئی ٬اسمبلی میں پولیس ارڈیننس میں توسیع کے لئے منظوری بھی دے دی گئی۔اپوزیشن نے حکومتی اراکین کو فنڈز سے متعلق تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا ٬اجلاس میں میں وزیر خزانہ مظفر سید نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی٬وزیر بلدیات عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ وفاق فوری طور پر این ایف سی ایوارڈ پر کام شروع کرے٬ این ایف سی ایوارڈ میں مزید تاخیر سے صوبوں کو نقصان ہورہاہے٬مسلم لیگ ن رکن اسمبلی اورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ صوبے کے حق کیلئے ہر حد تک جائینگے ٬رکن اسمبلی محمود بیٹنی کا کہنا تھا کہ تین سال گزر گئے مگر جاری ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز نہیں٬فنڈز نہیں ہے عوام اور ٹھیکیدار رو رہے ہیں٬ہم کس سے پوچھیں٬ وزیرخزانہ بتائیں آخر فنڈز کہاں گئے٬جمعیت علماء اسلام کے منور خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے لئے سب سے بڑی آفت پی ٹی آئی ہے٬مسلم لیگ کے اورنگزیب نلوٹھا نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ جماعت اسلامی بھی صوبے کے لئے مصیبت ہے٬اسمبلی میں ٹیچنگ اسسٹنٹ کو بطور لیکچرر مستقل کرنے کا قانون پیش کیا گیاِاسمبلی کا اجلاس چھبیس اکتوبر تک ملتوی کردیاگیا۔