Live Updates

نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی پروگرام کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کا دن ثابت ہو گا٬محمودخان

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر کھیل٬ ثقافت٬میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی پروگرام کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کا دن ثابت ہو گا اور اس احتجاجی جلسے میں ملک بھر کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کے پی ٹی آئی کارکن اور نوجوانان بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل بچانے کے لئے اپنے قائد عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع سلاتن مٹہ سوات میں سڑک پر تعمیراتی کام کا افتتاح کے موقع پر منعقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔واضح رہے کہ 12کروڑ روپے کی لاگت سے گو لیرائی سے سلاتن تک 8کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی جس سے تقریباً ہزاروں کی تعداد میں مختلف دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضلعی کونسلرز بہاد ر خان٬رشید عالم خان٬ تحصیل کونسلر گوہر علی کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکن٬ نوجوان اور معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجو دتھے۔محمود خان نے کہا کہ ملک سے کرپشن ٬ لاقانونیت کے خاتمے اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام تک پارٹی قائدعمران خان کی قیادت میں جہاد جاری رہے گا اور اس سلسلے میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کرکے ڈاکٹروں اور اساتذہ کی کمی کو پورا اکرنے اور ان کو تمام تر سہولیات و مراعات فراہم کرنے کے لئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیںان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا جو صوبائی حکومت کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔محمود خان نے کہا کہ شوخدڑہ کے مقام پر مٹہ ۔فاضل بانڈہ روڈ پر جلد تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو آمدورفت کے سلسلے میں جو مشکلات درپیش ہیں ان کا ازالہ ہو سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات