چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انور کی سربراہی میں ریلوے کنسٹرکشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکڑز کا سالانہ اجلاس

پہلی دفعہ کمپنی نے 28کروڑ روپے منافع کمایا ہے جوکہ پچھلے سال کمائے گئے منافع کے دُگناسے بھی زیادہ ہے‘ اجلاس میں بریفنگ

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انور کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ریلوے کنسٹرکشن پاکستان (ریل کاپ)کے بورڈ آف ڈائریکڑز کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریل کاپ کے سالانہ اکائونٹس٬ سالانہ کارکردگی اور جاری منصوبوںسے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر عامر نثار چوہدری نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

جس میں بتایا گیا کہ پہلی دفعہ کمپنی نے 28کروڑ روپے منافع کمایا ہے جوکہ پچھلے سال کمائے گئے منافع کے دُگناسے بھی زیادہ ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انوراور بورڈ آف ڈائریکڑز کے ممبران نے ریل کاپ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم ڈی ریل کاپ اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ بورڈ آف ڈائریکڑزکی طرف سے ریل کاپ کمپنی کے ملازمین کے لئے بونس کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور٬ ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹر کچرہمایوں رشید٬ منیجنگ ڈائریکٹر ریل کاپ عامر نثار چوہدری سمیت ریلوے اور پرایئویٹ ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :